اہم خبریں

خواتین کے شناختی کارڈ میں والد کا نام برقرار رکھنے کے لیے رولز میں ترمیم کا حکم

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے بدھ کو خواتین کے قومی شناختی کارڈ پر والد کا نام برقرار رکھنے کے لیے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے قوانین میں ترمیم کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ہدایت کی ہے کہ خواتین کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر اپنے والد کا نام ڈالنے کی اجازت دینے والے قوانین میں تین ماہ میں ترامیم مکمل کی جائیں۔

جسٹس عاصم حفیظ نے یہ حکم مہر بانو لنگڑیال کی درخواست پر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ شادی شدہ خاتون کو شناختی دستاویزات پر اپنے والد کا نام رکھنے کا حق ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا اسلام آباد میں عالمی معیار کا قائد اعظم ہیلتھ ٹاور بنانے کا اعلان

متعلقہ خبریں