اہم خبریں

حکومت کو لاپتہ شہری کے والد کو30لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر کو وفاقی حکومت کو لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 15 سال سے لاپتہ خیبرپختونخوا کے شہری ہارون محمد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال ڈوگل عدالت میں پیش ہوئے۔ جبکہ درخواست گزار کی جانب سے ایمان زینب مزاری عدالت میں پیش ہوئیں۔عدالت نے کہا کہ حکومت اگلی سماعت سے قبل لاپتہ شہری کے والد کو معاوضہ ادا کرے۔

اس موقع پر ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ درخواست گزار کے اہل خانہ کو مقدمہ لڑنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ جس پر عدالت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا کو درخواست گزار کو سیکیورٹی فراہم کرنے اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا ہتک عزت بل 2024کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں