اہم خبریں

پنجاب حکومت کا ہتک عزت بل 2024کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

لاہور(نیوز ڈیسک )پنجاب حکومت نے پیر کو ہتک عزت بل 2024 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب میں ہتک عزت بل کا فوری نفاذ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ 8 جون کو قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان نے ہتک عزت بل کی منظوری دی تھی۔24 مئی کو پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب ہتک عزت بل 2024 کو مزید مشاورت اور نظرثانی کے لیے اسمبلی کو واپس بھیجنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔اپوزیشن اور صحافتی تنظیموں کے تحفظات اور احتجاج کے باوجود 20 مئی کو صوبائی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا ہتک عزت بل 2024 پنجاب اسمبلی میں منظور کر لیا گیا۔

بل کی جھلکیاں

صوبائی اسمبلی میں پاس ہونے والے ہتک عزت بل 2024 کے تحت ٹی وی چینلز اور اخبارات کے علاوہ فیس بک، ٹک ٹاک، ایکس، یوٹیوب اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کسی کے خلاف جھوٹی خبریں نشر کرنے یا کردار کشی کرنے پر بھی 30 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

مقدمات کی سماعت کے لیے ٹربیونلز قائم کیے جائیں گے اور 180 دنوں کے اندر فیصلے کے پابند ہوں گے۔

ہائی کورٹ کے بنچ آئینی عہدوں پر تعینات افراد کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔

متعلقہ خبریں