لاہور (نیوز ڈیسک ) پنجاب حکومت نے اپنی وزارتوں اور محکموں کی تاریخ کی سب سے بڑی تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی چینل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تنظیم نو کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے عوامی خدمات کی فراہمی کو آسان اور تیز کرنا ہے۔
چینل نے رپورٹ کیا کہ حکومت نے مالی بوجھ پر قابو پانے کے لیے صوبے میں فالتو، غیر موثر اور خسارے میں جانے والے اداروں کو کم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔چینل نے کہا کہ حکومت نے ان محکموں کو ضم کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے جو اوور لیپنگ کام کر رہے ہیں۔
مقصد حکومتی کارروائیوں کو ہموار کرنا اور کارکردگی کو بڑھانا ہے۔ وزارتوں کا حجم کم کرکے حکومتی امور کی انجام دہی میں آسانی ہوگی۔اس تنظیم نو اور سائز کو کم کرنے سے اربوں روپے کی بچت متوقع ہے، حکومت کے سالانہ اخراجات میں نمایاں کمی ہوگی، اور مالیاتی راہیں پیدا ہوں گی۔
مزیدپڑھیں: ہائی وو لٹیج مقابلہ، پاکستان اور بھار ت آج آمنے سامنے ہونگے