اہم خبریں

رواں سال پولیو ٹیموں پر15حملے،13اہلکار شہید ہوئے ، رپورٹ

پشاور( نیوز ڈیسک ) محکمہ انسداد دہشتگردی نے خیبر پختونخوا میں پولیو ٹیموں پر حملوں کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال پولیو ٹیموں پر15 حملے ہوئے، بنوں میں 4باجوڑ اور ٹانک 3،3 خیبر، لکی مروت ، مردان ، شمالی وجنوبی وزیرستان میں ایک ایک حملہ رپورٹ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان 15 حملوں میں پولیو کی سکیورٹی پر تعینات 13 پولیس اہلکار شہید اور36 زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ باجوڑ میں 9 اہلکار شہید ،30 زخمی ، بنوں میں 2 پولیس اہلکار شہید اور3 زخمی جبکہ جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں ایک ایک اہلکار شہید ہوا۔

بنوں، خیبر اور لکی مروت میں  ایک ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ علاوہ ازیں رپورٹ میں پولیو کی ٹیموں پر حملوں میں دو شدت پسند تنظیموں کی نشاندہی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزاتوار،9 جون 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں