اہم خبریں

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں،15 خطر ناک دہشتگردگرفتار

لاہور(نیوز ڈیسک )کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر مختلف شہروں میں 180 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) کے دوران تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خطرناک دہشت گرد سمیت 15 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق آئی بی اوز نے لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مظفر گڑھ، اٹک، میانوالی، فیصل آباد اور چنیوٹ میں کارروائیاں کیں جس کے دوران خطرناک دہشت گرد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پنجاب کے دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، دھماکہ خیز جیکٹ، 18 ڈیٹونیٹرز، 47 فٹ حفاظتی فیوز وائر، ایک آئی ای ڈی بم، ایک پرائما کارڈ، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی شناخت حافظ عبدالمالک، نور رحیم، نور الامین، عزیز، ریاض، اکرام خان، اعجاز، عبدالوہاب، یار گل، علی شاہ وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے جو حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ترجمان کے مطابق رواں ماہ 714 کومبنگ آپریشنز کے دوران 225 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، 19 ہزار 670 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے
مزید پڑھیں: زرتاج گل قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر منتخب،بانی پی ٹی آئی نے منظوری دیدی

متعلقہ خبریں