اہم خبریں

زرتاج گل قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر منتخب،بانی پی ٹی آئی نے منظوری دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) زرتاج گل کو قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کی پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے زرتاج گل کو پارلیمانی لیڈر بنانے کی منظوری دے دی۔

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے لیے زرتاج گل، صاحبزادہ محبوب سلطان، زین قریشی اور احمد چٹھہ سمیت چار نام تجویز کیے تھے۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پیر کو سنی اتحاد کونسل کے سربراہ زرتاج گل کی باضابطہ نامزدگی سے متعلق قومی اسمبلی کو آگاہ کریں گے۔
مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنماعثمان ڈار کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور

متعلقہ خبریں