اہم خبریں

تحریک انصاف کے رہنماعثمان ڈار کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور

راولپنڈی(نیوز ڈیسک )انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔

راولپنڈی اے ٹی سی کے جج ملک اعجاز آصف نے 12 مئی کو پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے خلاف درج مقدمات کی سماعت کی، جو اپنے وکیل ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

راولپنڈی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزہفتہ،8جون 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں