کراچی( اے بی این نیوز ) پشاور میں ذوالحج کا چاندنظر آنے کی شہادت موصول ہو گئی۔ نیز چاند نظر آنے کا حکومتی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کر ے گی۔ قبل ازیں محکمہ موسمیات آفس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس جاری۔ چیئرمین عبدالخبیرآزادرویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت کررہےہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں چاند کا دورانیہ افق پر72منٹ ہوگا۔ کراچی میں چاند کی عمر 26 گھنٹے 8منٹ ہوگی۔
کراچی میں موسم جزوی ابرآلود ہے۔ ملک میں چاند آج نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کااجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔
اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان شریک ہیں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری ہے
کراچی میں ہونے والے رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کررہے ہیں۔
اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارت مذہبی امور کے نمائندے بھی شریک ۔
زونل روئت ہلال کمیٹی کی طرف سے چاند دیکھنے کے لئے وزارت مذہبی امور کی چھت پر دوربین نصب کردی گئی ۔
ماہرین فلکیات کوہسار کمپلیکس کی چھت پر موجود ۔
اسلام آباد میں آسمان پر کہیں کہیں ہلکے بادل موجود۔
محکمہ موسمیات نے بھی چاند سے متعلق پیش گوئی کی ہے
اسلام آباد میں شام کے وقت موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
ملک کے مختلف حصوں میں کہیں مطلع صاف کہیں جزوی ابرآلود رہے گا ۔
چاند نظر آنے کا دورانیہ 70 منٹ رہنے کا امکان ہے۔
آج پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آنےکا قوی امکان ہے۔
مزید پڑھیں :حکومتی قرضوں میں13فیصداضافہ ہو گیا،سٹیٹ بینک