اہم خبریں

بچوں، بوڑھوں اور خواتین کو زبردستی بھیک مانگنے پر مجبور کرنا،ناقابل ضمانت جرم قرار

لاہور(نیوز ڈیسک )محکمہ داخلہ پنجاب نے جمعہ کو انسداد بدعنوانی قانون میں ترمیم منظوری کے لیے کابینہ کو بھجوادی۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نئے قانون میں جبری بھیک مانگنا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بچوں، بوڑھوں اور خواتین کو زبردستی بھیک مانگنے پر مجبور کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔ جبکہ بھکاری مافیا کے گروہ کے سرغنہ کو 10 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو گی۔

جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں تین سال کی اضافی سزا بھگتنا ہو گی۔ وہ لوگ جو بچوں کے اعضاء کو ٹھکانے لگاتے ہیں اور انہیں بھیک مانگنے پر مجبور کرتے ہیں وہ استثنیٰ کے اہل نہیں ہیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق اس سے قبل بھکاری مافیا کے سرغنہ کو سزا دینے کا کوئی قانون نہیں تھا۔
مزید پڑھیں: عید الاضحی:2024لاہور کی مارکیٹوں کے اوقات میں توسیع ،نئی اپ ڈیٹ

متعلقہ خبریں