اہم خبریں

ملک بھر میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آج سے آغاز

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ملک بھر میں انسداد پولیو کے قطرے پلانے کی مہم پیر (آج) سے شروع ہو گئی، جس کا دورانیہ مختلف علاقوں میں مختلف ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی لگانے کے لیے تیار
اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنانا ہے۔ محکمہ صحت کی موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ کوئی بچہ چھوٹ نہ جائے۔

پنجاب میں یہ مہم چھ اضلاع میں شروع کی گئی ہے اور یہ رواں ماہ کی 9 تاریخ تک چلے گی۔ ان اضلاع میں لاہور، اوکاڑہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور میانوالی شامل ہیں جہاں 6.4 ملین بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

سندھ میں کراچی سمیت بیس اضلاع میں سات روزہ خصوصی انسداد پولیو ویکسینیشن مہم شروع ہوگئی۔ اس دوران پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 4.5 ملین بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا نے آج سے تئیس اضلاع میں پانچ روزہ مہم کا آغاز کیا، جس کا مقصد 35 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانا ہے۔

بلوچستان میں، چودہ اضلاع میں سات روزہ مہم کا آغاز ہوا، جس میں 18 لاکھ سے زائد بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ متوقع گرمی کی لہر کے باعث نصیر آباد، سبی، جعفرآباد، اوستہ محمد، ڈیرہ بگٹی اور صحبت پور میں مہم رواں ماہ کی 8 تاریخ کو شروع ہوگی۔

متعلقہ خبریں