اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کا ایک اور اعزاز، پاک فوج میں پہلی مرتبہ کرسچن خاتون ہیلن میری رابرٹس بریگیڈیئر کے عہدے پر تعینات ہوگئیں۔
ہیلن میری رابرٹس کو پاکستان آرمی میڈیکل کور میںبریگیڈیئر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ پاک فوج کی 76 سالہ تاریخ میں یہ پہلی بار اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون افسر کوبریگیڈیئر کے ون اسٹار رینک پر ترقی دی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر لیڈی افسر کیلئے نیک تمناؤں اور مبارکباد کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔