اہم خبریں

پیٹرول 15 روپے 40 پیسے ، ڈیزل 7 روپے 90 پیسے فی لٹرسستا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ۔ پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے کمی کا فیصلہ، جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کا فیصلہ۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ خزانہ کو ہدایات کر دیں کہ پیٹرول کی قیمت میں 15.40روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7.90روپے کمی کی جائے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور معاشی استحکام آیا ہے۔

حکومت عوام کو بڑا ریلیف دینے جارہی ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جو کمی کی جارہی ہے

مزید پڑھیں :عمران خان جلدملک گیر احتجاج کی کال دینگے،پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اعلان

اس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :اشیائے خورد و نوش پھرمہنگی،عوام پریشان ،ایل پی جی سستی کر دی گئی

یقینی طور پر یہ عوام کیلئے ایک بڑی خبر ہو گی پہلے بھی حکومت نےپٹرول قابل ذکر سستا کیا تھا۔ اور 16 مئی کو بھی 15 روپے سے زیادہ سستا کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں