اہم خبریں

عمران خان 9 مئی کے دونوں مقدمات سے بری ہو گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 9 مئی کے دونوں مقدمات سے بری کر دیا۔
مزید پڑھیں: آ ج30مئی بروز جمعرات 2024پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟
جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے عمران خان کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تھانہ شہزاد ٹاؤن کے دونوں مقدمات سے ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کی بریت کے لیے وکلا مرزا عاصم بیگ اور نعیم پنجوٹھہ نے دلائل دیے۔ایڈووکیٹ مرزا عاصم بیگ نے کہا کہ عمران کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آر) ایک غیر مجاز شخص نے درج کروائی تھیں۔ عمران خان پر 109 کا الزام تھا لیکن کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے۔

متعلقہ خبریں