اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو اسلام آباد کی عدالت پہنچنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلا نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: عدت کیس: حفاظتی فیصلہ نہیں دیا گیا، کیس کی منتقلی کی درخواست کی گئی
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں عدت نکاح کیس کی سماعت ہوئی جس کے سلسلے میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر مانیکا عدالت میں پیشی کے لیے پہنچے تو عدالت کے احاطے میں موجود پی ٹی آئی کے وکلا نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور تھپڑ بھی مارے۔
عمران خان کو گالیاں نکالنے پر وکلاء کا پارہ ہائی، خاور مانیکا کے عدالت سے باہر آنے پر ایک وکیل نے مکا مار کر زمین پر گرا دیا۔۔۔!!! pic.twitter.com/ts8yrpJRzM
— Mughees Ali (@mugheesali81) May 29, 2024
مانیکا کے ساتھ موجود وکلاء نے انہیں بچایا اور عدالت کے اندر لے گئے۔عدالت میں جج کے چیمبر میں جانے کے بعد بھی پی ٹی آئی کے وکلا نے کمرہ عدالت میں خاور مانیکا کو بوتلوں سے مارا۔خیال رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج شاہ رخ نے عدت کیس میں سزا کے خلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج سنایا گیا۔