اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ملک ریاض وعدہ معاف گواہ نہیں بنے گا،جو چاہے مجھ پر ظلم کرو، ملک ریاض کا ٹویٹ قبل ازیں
بحریہ ٹاؤن راولپنڈی آفس پر نیب کا چھاپہ ۔ چھاپہ القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے مارا گیا۔ پولیس اور نیب کی ٹیم بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے فیز ٹو آفس میں موجود ۔ بحریہ ٹاؤن کے عملے سے پوچھ گچھ جاری۔ بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ملزم ہیں۔
مزید پڑھیں :سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نواز شریف کے بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز
بحریہ ٹاون جانے والے راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ فیز ٹو،فیز فور ،فیزایٹ میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔ نیب کی ٹیم بھعیہ ٹاون پہنچ گئی، عملہ سے القادر یونیورسٹی کے بارے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ نیب کی ٹیم کے ہمراہ پولیس کی بھی بھاری نفری موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب پولیس کی ٹیم، ایلیٹ فورس نیب ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں۔
ملک ریاض نے 458 کنال اراضی القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کے لئیے دی تھی۔ بشری بی بی القادر ٹرسٹ کی ٹرسٹی ہیں۔ نیب نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی زمین کے کاغذات کے لئیے چھاپہ مارا۔ نیب نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کا دفتر سیل کردیا