اہم خبریں

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے28 مئی یوم تکبیر کو سرکاری چھٹی قرار دے دیا

اسلام آباد( اے بی این نیوز     )وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مئی یوم تکبیر کو سرکاری چھٹی قرار دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہیوم تکبیر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے اتحاد کی یاد دلاتا ہے۔ پوری قوم نے ملک کی سالمیت کیلئے عزم کا اظہار کیا۔ ملکی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :28 مئی سےیکم جون کے درمیان موسم کیسا رہے گا، جانئے

یومِ تکبیر دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے۔ یوم تکبیر دشمن کی ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔ 28 مئی نوازشریف اور پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ پاکستان کے ایٹمی پروگرام شروع کرنے والے سائنسدانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں :ہائیکنگ ٹریل 5 سے لاپتہ ہو نے والے بچہ کی نعش مل گئی، ڈیڈ باڈی ریسکیو کرنا مشکل

آج کے دن مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم ملک کی سلامتی کا عہد کرتی ہے۔ شبانہ روز محنت سے اس ملک کی اقتصادی سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔ انتشار کے خواہشمند عناصر کے خلاف یکجا ہوکرسازش کو ناکام بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں