اسلام آباد(نیوز ڈیسک )خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ کونسل کے اس دسویں اجلاس کی صدارت وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کی ۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروز اتوار،26جولائی 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟
کمیٹی نے مختلف اقدامات اور منصوبوں کا جائزہ لیا اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سرمایہ کاری اور نج کاری مہم احسن طریقے سے آگے بڑھانے ایس آئی ایف اور سٹیک ہولڈرز کے کردار کو سراہا۔ اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی کابینہ کے ارکان، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ سطح کے سرکاری افسران نے شرکت کی۔ کمیٹی نے وزارتوں اور متعلقہ محکموں کے کردار کو سراہا۔
دوست ممالک سے اقتصادی اشتراک عمل سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزراء نے اہداف کے حصول کیلئے مختلف منصوبے پیش کئے۔کمیٹی سرمایہ کاری سے متعلق ماحول کو بہتر بنانے کے عزام کا اعادہ کیا ۔وزیر اعظم شہباز کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے ۔
سعودی عرب بھی اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے ذریعے سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے ۔ اس کونسل کی کارکردگی سے ناقدین کے منہ بند کردیئے ۔