اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت کو درآمد کی گئی گلی سڑی کیڑوں والی گندم گلے پڑ گئی ،،حکومت کی جانب سے ضرورت سے زائد خراب درآمد شدہ گندم کی فروخت کا اشتہار جاری کردیا،،پاسکو نے 13 ہزار 200 میٹرک ٹن گلی سڑی گندم بیچنے کا اشتہار دےدیا..
گندم درآمد کرنے کا سکینڈل،ذمہ داروں کا تعین کرلیا گیا
اے بی این نیوز نے 3 مئی کو گلی سڑی کیڑوں والی درآمد شدہ گندم کا سکینڈل بے نقاب کیا تھا،زرمبادلہ کے کم ذخائر کے باوجود غیرمعیاری گندم کی درآمد پر لاکھوں ڈالر خرچ کئے گئے،،ضرورت سے زائد گندم امپورٹ کرنے کے بعد اب حکومت اِسے فروخت کرنے پر مجبور…
اے بی این نیوز نے حکومتی کاغذات بھی دکھائے جس میں کیڑوں کی نشاندہی کا اعتراف تھا، رپورٹ کے مطابق 26 اپریل 2023 سے 16 اپریل 2024 تک 35 لاکھ ٹن خراب گندم درآمد کی گئی،13 لاکھ بانوے ہزار 349 میٹرک ٹن گندم کھانے کے قابل نہیں۔ایسے صورتحال میں بھاری درآمد شدہ گندم حکومت کے گلے پڑ گئی ، قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان۔