اہم خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ : عمران خان کیخلاف ٹیریان وائٹ کیس ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد (نیوزڈیسک) بانی پی ٹی آئی کیخلاف ٹیریان وائٹ کیس آج ایک سال بعد دوبارہ سنا گیا ، جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں3 رکنی لارجربینچ سماعت کی۔اسلام آباد ہائیکوٹ کے لارجر بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹیریان کیس ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے 2 ججز کا فیصلہ درست قراردے دیا،

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف ٹیریان وائٹ کیس کی سماعت ایک سال کے بعد آج ہوئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں3 رکنی لارجربینچ نے سماعت کی۔بینچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بینچ میں شامل ۔ کیس مئی 2023 سے زیر التوا تھا، اس کیس میں بانی پی ٹی آئی پر مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے، شہری محمد ساجد محمود نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل کرنے کی استدعا کر رکھی تھی۔

لاپتہ بلوچ طلباء بازیابی کیس؟اعتراض ماورائے قانون کام پر ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ
مارچ 2023 میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست کے حوالے سے دو ججوں کی رائے عدالت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہونے کے بعد کیس کی سماعت کرنے والے تین رکنی بینچ کو تحلیل کر دیا تھا، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی بینچ کاحصہ تھے۔

جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے رائےکو ویب پر اپ لوڈ کرا دیا تھا، جس میں 2 ججز نے اپنی رائے میں ٹیریان کیس ناقابل سماعت قرار دیا تھا اور دو ججز نے چیف جسٹس سے مشاورت کے بغیر رائے کو فیصلہ قرار دے کر اپلوڈ کرایا تھا۔چیف جسٹس کے دستخط سے فیصلہ جاری نہ ہونے پر معاملے کی انکوائری کا آرڈر کیا گیا تھا، بعد ازاں چیف جسٹس آفس نے 2 ججز کا فیصلہ ویب سائٹ سے ہٹا کر نیا بینچ تشکیل دینے کا کہا تھا۔

متعلقہ خبریں