اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نادرا نے شہریوں کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرادی ہے جس کے تحت وہ ڈاکخانوں سے شناختی کارڈ حاصل کرسکیں گے۔ یہ اقدام ملک بھر کے 83 منتخب جی پی اوز اور پوسٹ آفسز میں شروع کیا گیا ہے۔ جہاں شہری اپنے گمشدہ یا خراب شدہ شناختی کارڈز کو دوبارہ جاری کرنے، تجدید کرنے اور ان میں ترمیم کرنے کے لیے خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ خدمات
مزید پڑھیں :آئی ایم ایف مشن کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں خرابیوں پر اظہار تشویش
پوسٹ آفسز پر ہفتے میں چھ دن (پیر سے ہفتہ) صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک دستیاب ہوں گی۔ جس کے اوقات جمعہ کو دوپہر 12 بجے تک بڑھائے جائیں گے۔ ڈاکخانوں میں تمام دستیاب خدمات کی فیس نادرا مراکز کے مساوی ہوگی۔ واضح رہے کہ ڈاکخانوں میں NICOP خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔ مزید تفصیلات کے لیے شہری نادرا کی ویب سائٹ پر اپنے متعلقہ جی پی او یا پوسٹ آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :ایویسینا میڈیکل کالج طالبہ کی المناک موت،اعلیٰ سطح پر تحقیقات