اسلا م آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کی زیر صدارت اہم اجلا س ہوا جس میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق ، مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، چوہدری یٰسین سمیت اہم سیاسی رہنماوں نے شرکت کی ۔
مزید پڑھیں: حکومت کاحساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز اشاعت کا نوٹس
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے آزادکشمیر میں ہونیوالی سیاسی ودیگر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور عوامی احتجاج پر سٹک ہولڈر ز سے تجاویز بھی لیں ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے اور مظاہرین کے مطالبات ماننے کیلئے درکار 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔