اہم خبریں

گندم کرپشن تاریخی سکینڈل کی تحقیقات بند، کا،نیب نے تحقیقات بند کرنیکی منظوری دیدی

لاہور(نیوزڈیسک)گندم کرپشن تاریخی سکینڈل کی تحقیقات بند، محکمانہ انکوائری بھی سرد خانے کی نذر2016سے2018تک رمضان پیکج میں کروڑوں روپے کرپشن کا معاملہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے کرپشن کے متعلق جاری تحقیقات بند کرنے کی منظوری دےدی.
مزید پڑھیں: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین پہنچ گئے
نیب نے تحقیقات بند کرنے کے فیصلہ کے متعلق چیف سیکرٹری پنجاب کو آگاہ کردیا۔ نیب نے معاملہ کی تحقیقات محکمہ اینٹی کرپشن سے کرانے کی سفارش کی ۔نیب محکمہ خوراک میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات میں مصرف رہا۔

تحقیقات میں گندم کی ہزاروں بوریاں چوری کرنے کا معاملہ بھی زیر تفتیش رہارمضان پیکیج کرپشن میں محکمہ خوراک کے افسران کے علاوہ کئی سیاستدانوں کے نام بھی شامل ہیں،ذرائع کے مطابق رمضان پیکیج میں سیکرٹری خوراک اور دیگر افسران کو بھی سنگین الزامات کا سامنا رہا،محکمانہ انکوائری میں کئی افسران معطل بھی ہوئے لیکن اب نیب نے یہ تحقیقات بند کردیں۔

متعلقہ خبریں