اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی سفیر کی ملاقات ،دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتے کے روز برطانیہ اور دیگر ممالک سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں پاکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: افغانستان میں سیلاب سے 200 سے زائد افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر: اقوام متحدہ
اسلام آباد میں پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زراعت، فوڈ سیکیورٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، کان کنی اور دیگر شعبوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان ادارہ جاتی اصلاحات کی طرف بڑھ رہا ہے اور فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن آخری مراحل میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت کو بحال کرنے کے لیے میکرو اور مائیکرو اکنامک سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔برطانوی وفد نے حکومت کے تعلیمی ایمرجنسی اقدام کو سراہا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، پروفیسر عدنان خان، چیف اکنامسٹ اور ڈائریکٹر اکنامکس اینڈ ایویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ، فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس لندن بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں