اہم خبریں

پاکستانی غریب عوام پر51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صارفین کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 51 ارب 88 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست جمع کرا دی۔درخواست مالی سال 2023-24 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے دائر کی گئی ہے،

9 مئی کو اسلام آباد میں کوئی احتجاج یا ریلی نہیں ہوگی، پولیس کا انتباہ جاری

درخواست میں کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں 31 ارب 34 کروڑ روپے اور آپریشن اینڈ مینٹی ننس کاسٹ کی مد میں پانچ ارب 57 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق منظوری کی صورت میں اضافے کا اطلاق کراچی کے صارفین پر بھی ہوگا، نیپرا اتھارٹی 17 مئی کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

متعلقہ خبریں