اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی منظوری دے دی۔ ذرائع نے بتایاکہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کا تیل 8 روپے 74پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی 5 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔

قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں