اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی خریداری کے عمل میں تاخیر پر کسانوں کے احتجاج کے بعد گندم کی خریداری کا ہدف 1.4 ملین ٹن سے بڑھا کر 1.8 ملین ٹن کرنے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی حقیقی اسٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کیلئے تیار ہے،سینیٹر شبلی فراز
وزیر اعظم شہباز نے پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ (پاسکو) – قومی اناج کی خریداری اور ذخیرہ کرنے والی ایجنسی کو بھی ہدایت کی ہے کہ کاشتکاروں کی مدد کے لیے تیزی سے خریداری کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کسانوں کی شکایات پر سخت نوٹس اور فوری کارروائی
وزیراعظم کا وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
وزیراعظم نے وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا 1.4 ملین میٹرک ٹن کا ہدف بڑھا کر 1.8 ملین میٹرک ٹن کردیا۔ pic.twitter.com/HJr5l2xsDE
— President PMLN (@president_pmln) April 27, 2024
وزیر اعظم آفس (پی ایم او) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، شہباز شریف نے ہفتہ کو ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہونے سے قبل یہ ہدایات دیں۔