اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کے آزاد ارکان کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے آگاہ کردیا،دستاویز کے مطابق ایس آئی سی میں 82 آزاد ایم این ایز شامل ہوئے
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف انڈیا کا واٹس ایپ پرعدالتی کارروائی دینے کا اعلان
پنجاب سے49 ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے تھے جبکہ خیبرپختونخوا سے 33 ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے۔قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل دوسری بڑی جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آگئی۔ تاہم الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی۔
دستاویز میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی میں ن لیگ کے 120 ارکان ہیں، پیپلز پارٹی کے 71ارکان اور 7 آزاد ارکان ہیں، ایم کیو ایم کے 21، جے یو آئی کے 11، ق لیگ کے 5 آئی پی پی کے 4ارکان ہیں