اہم خبریں

کراچی سےسیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی(نیوز ڈیسک )کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کے انجن میں آگ لگ گئی۔ریلوے حکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس میں آگ لگنے کا واقعہ رحیم یار خان میں فیروزہ کے قریب پیش آیا جس کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر اور عملہ محفوظ ہے،
مزید پڑھیں: حلیم عادل شیخ نے اسد عمر اور علی زیدی کو غدار قرار دے دیا
کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ ٹرین کے انجن میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ریلوے حکام نے مزید کہا کہ مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے اور انہیں پٹری سے نیچے اتارا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق ریلیف ٹرین کو پہنچنے میں دو گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ ٹرین کو انجن تبدیل کرکے منزل کی طرف روانہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں