اہم خبریں

حلیم عادل شیخ نے اسد عمر اور علی زیدی کو غدار قرار دے دیا

کراچی( نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے عمران اسماعیل، علی زیدی اور اسد عمر کو غدار قرار دے دیا۔
مزید پڑھیں: لاہور،پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک، کانسٹیبل شہید
تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ پی ٹی آئی کی غداروں کی پالیسی پر بات ہوئی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران اسماعیل، علی زیدی اور اسد عمر پی ٹی آئی کے ساتھ نہ ہوتے تو عمران خان اب جیل میں نہ ہوتے۔ ان غداروں کا فی الحال پارٹی میں کوئی داخلہ نہیں ہے۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ 8 فروری کی رات تک سمجھا جاتا تھا کہ پی ٹی آئی اب ختم ہوگئی ہے۔ یہ پارٹی کے بھی غدار ہیں اور عمران خان کے بھی۔

متعلقہ خبریں