لاہور(نیوز ڈیسک )لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع کردی۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات
جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، عمران خان کے جونیئر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی اور استدعا کی کہ سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی جیل سے ویڈیو لنک پر پیشی ایک بار بھی مکمل نہ ہو سکی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے پیشی مکمل کرنے کا حکم دیا۔