اہم خبریں

بلوچستان میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی،ایمرجنسی نافذ

کو ئٹہ (نیوز ڈیسک )ہفتے کے روز بلوچستان میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے صوبے کے کئی علاقوں میں سیلاب آگیا۔پانی کا بہاؤ آبادی والے علاقوں میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں مکانات کی دیواریں گر گئیں اور 40 مکانات متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں :پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے تک اضافے کا امکان

کئی مقامات پر پانی نے ریلوے ٹریک کو بھی ڈھانپ لیا۔کوئٹہ میں دس گھنٹے سے وقفے وقفے سے موسلادھار بارش جاری ہے جس سے قمبرانی روڈ اور غوث آباد سمیت علاقے متاثر ہوئے ہیں۔حکام نے شہری سیلاب کے باعث ان علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق دفاتر اور اسکول بند رہیں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ڈویژنل کمشنرز اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام سمیت آن لائن میٹنگ کی۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ لوگوں کی ناکافی نکاسی کی شکایات کی وجہ سے فکر مند ہیں۔

انہوں نے نکاسی آب کے مناسب نظام کی تعمیر کی ضمانت دیتے ہوئے عوام کو چیلنجز سے نجات دلانے کا یقین دلایا۔

متعلقہ خبریں