اہم خبریں

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں آج عید الفطرمذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں مساجد، عیدگاہوں، امام بارگاہوں، پارکوں، کھلے مقامات، تمام شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں عید کے اجتماعات ہوئے۔

مرکزی اجتماع وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ہوا جہاں اعلیٰ حکام اور مسلم ممالک کے سفیروں نے نماز عید ادا کی۔علمائے کرام اور مذہبی رہنماؤں نے اپنے خطبات میں عیدالفطر کی اہمیت اور فلسفے پر روشنی ڈالی۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جسٹس یحیی آفریدی کاججز خط سے متعلق سماعت اسے معذرت

غزہ کے فلسطینیوں کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں جو 7 اکتوبر سے مسلسل اسرائیلی بمباری کا شکار ہیں۔ یہ تہوار پیار، محبت اور ہمدردی کے جذبات کو پھیلاتا ہے۔ عید باہمی ہم آہنگی اور یکجہتی کا پیغام بھی دیتی ہے۔صدر آصف علی زرداری کا عید سے خطاب میں فلسطینیوں اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ،عید الفطر امن، ہم آہنگی اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرتی ہے۔

ادھر سعودی عرب، آسٹریلیا، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی عید الفطر منائی جا رہی ہے۔تاہم، ہندوستان اور بنگلہ دیش میں مسلمان جمعرات (11 اپریل) کو عید الفطر منائیں گے کیونکہ وہاں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں