اسلام آباد(نیوزڈیسک) عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے اور تمام پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کے حکومتی منصوبے کی وجہ سے 16 اپریل 2024 کو اگلے پندرہ روزہ جائزے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے امکان ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر سے زیادہ اضافہ متوقع ہے۔ایندھن کی قیمتوں میں متوقع اضافے سے 16 اپریل سے پیٹرول کی قیمت 298 روپے فی لیٹر ہو جائے گی جو اس وقت 289.40 روپے فی لیٹر ہے۔مزید برآں، ڈیزل کی قیمتوں میں بھی تقریباً 2 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عید کے موقع پر پاکستان بھر میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات
اس کے بعد ڈیزل کی قیمت 282 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 284.24 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔غیر سرکاری رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت روپے کی قدر میں کمی اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ جغرافیائی سیاسی صورتحال کی وجہ سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔