اہم خبریں

صدر مملکت نےسینیٹ کا اجلاس 9 اپریل کو طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر آصف علی زرداری سینیٹ کا اجلاس 9 اپریل کو صبح 9 بجے طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اس اجلاس میں نئے منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے اور چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات ہوں گے۔
مزید پڑھیں:موزمبیق ، کشتی الٹنے سے 90 افراد ہلاک، 25 سے زائد لاپتہ

تاہم پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سینیٹ میں 24 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) دوسرے نمبر پر ہیں جب

کہ دونوں جماعتوں کے پاس 19,19 سینیٹرز ہیں۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔

متعلقہ خبریں