اہم خبریں

عدالت کا زین قریشی کو پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن (ڈی جی) کو رکن قومی اسمبلی زین قریشی کو بیرون ملک جانے کے لیے پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے اسٹاپ
مزید پڑھیں:پی پی 133 میں دوبارہ گنتی ، مسلم لیگ ن کے رانا ارشد کامیاب

لسٹ سے نام نکالنے اور پاسپورٹ کے اجراء سے متعلق زین قریشی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل سید علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار کے وکیل

سے استفسار کیا کہ کیا مسئلہ ہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ مسئلہ یہ ہے کہ درخواست گزار بیرون ملک جانا چاہتا ہے لیکن بتایا گیا کہ پاسپورٹ ایکسپائر ہو گیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل علی بخاری نے استدعا کی کہ ڈی جی امیگریشن کو نیا پاسپورٹ

جاری کرنے کی ہدایات دی جائیں۔ اگر زین کے پاس پاسپورٹ ہوگا تو وہ بیرون ملک چلا جائے گا اور اس کا نام نو فلائی لسٹ اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا جائے۔بعد ازاں عدالت نے زین قریشی کی درخواست منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں