اسلام آباد(نیوز ڈیسک )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے پی ٹی آئی کے بانی عمران
مزید پڑھیں:کراچی ،دن دیہاڑے خاتون سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
خان کے منظور کردہ فوکل پرسنز کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کا رخ کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے انہیں اور سینیٹر شبلی فراز کو نیا فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔اس کے علاوہ عمر ایوب خان،
انتظار حسین پنجوٹھا اور سینیٹر علی ظفر کو بھی نیا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے 30 مارچ کو جیل میں ملاقاتوں کے لیے 3 فوکل پرسن مقرر کیے تھے جن میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت، بیرسٹر
عمیر نیازی شامل تھے۔ہر فوکل پرسن جیل میں ملاقاتوں کے لیے دو نام دے گا۔ دوروں کی اجازت ہفتے میں دو دن یعنی منگل کو فیملی اور جمعرات کو وکلاء اور دیگر سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔