اسلام آباد(نیوزڈیسک) عالمی مالیاتی ادارےنےپاکستانی حکومت کو بجلی ٹیرف میں کمی کیلئے نئی تجاویز دے دیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے صنعتی ٹیرف میں کمی کیلئے کپیسٹی چارجزکم کرنے کا مشورہ دیا اور تجویز دی کہ پہلے نئے پاورپلانٹس فعال کئے جائیں اور ان پلانٹس سے مکمل پیداواری صلاحیت حاصل کی جائے۔
آئی ایم ایف کے مطابق ایسا کرنے سے بجلی ٹیرف میں 18روپے کپیسٹی چارجز میں کمی آسکتی ہے جبکہ نئے پاورپلانٹس سے پوری بجلی نہ خریدنے پر صارفین پرسالانہ 2ہزارارب روپے کا بوجھ آتا ہے۔ آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ مقامی گیس سے سرکاری شعبے کے 5ہزار میگاواٹ والے گیس پاورپلانٹس چلائےجائیں جس سے ایل این جی کے مقابلے میں 10سے14روپے فی یونٹ سستی بجلی پیدا ہوسکتی ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:چین کی عسکری قیادت کا پاکستان کو سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کیلئے تعاون کی پیشکش
، آئی ایم ایف حکام نے مشورہ دیا ہے کہ تمام صنعتی زونزکو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے بھی پاورڈویژن کو اضافی بجلی صنعتوں کو فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔