اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے اضافے کا امکان ہے ، ممکنہ اضافے کے بعد نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 289 روپے 25 پیسے ہو جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بحریہ ٹاون مسجد ،دوران تراویح نامعلوم شخص برقع پہن کر خواتین سیکشن میں داخل

ذرائع نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت 0.86 روپے کے اضافے کے ساتھ 285.56 روپے تک پہنچ جائے گی ۔ایسی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ حکومت پیٹرولیم لیوی کو 60 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی میں حالیہ برسوں میں متعدد ایڈجسٹمنٹ دیکھنے میں آئی ہے جن میں مالی سال 2023 کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ابتدائی طور پر جولائی 2022 میں پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 20 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی جس کے بعد نومبر 2022 میں اسے بڑھا کر 50 روپے فی لیٹر کر دیا گیا تھا اور ستمبر 2023 تک مزید بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں