اسلام آباد(نیو ز ڈیسک )خیبرپختونخوا میں چینی باشندوں پر حملے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کو اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم کی
مزید پڑھیں:عمران خان کے حق میں فیصلہ دینے والے ججز کے ساتھ کیا ہوا ؟ جانئے
جانب سے بلائے گئے اجلاس میں وفاقی وزرا، اعلیٰ فوجی حکام اور انسپکٹر جنرلز (آئی جیز) شرکت کریں گے۔دوسری جانب آج بلایا جانے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے، اب یہ 28 مارچ کو ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں خودکش حملہ
آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینئرز کی گاڑی سے ٹکرا دی تھی جس کے نتیجے میں 5 چینیوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) مالاکنڈ کے مطابق گاڑی چینی انجینئرز کو اسلام آباد سے داسو کیمپ لے کر جارہی تھی، خودکش حملے میں 5 چینی شہریوں اور
ایک خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ جبکہ شاہراہ قراقرم کو بشام اور کوہستان کے درمیان ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بشام میں
چینی باشندوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار بھی کیا۔ڈی آئی جی مالاکنڈ کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری کار کو چینی مسافروں کی کار سے ٹکرادی۔