راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سعودی عرب کے دورے پرریاض پہنچ گئے ۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ،دونوں شخصیات کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے سعودی عرب پہنچنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا خیرمقدم کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ ریما خان عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئیں
دونوں رہنماؤں کے درمیا ن عسکری و دفاعی تعاون، علاقائی اور عالمی مسائل زیر گفتگو رہے۔اس موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، سعودی سفیر نواف المالکی، پاکستانی سفیر احمد فاروق اور دیگر اعلیٰ عہدیدار وں کی شرکت۔ ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری کئے گئے۔
نائب وزیر دفاع انجینئر طلال عبداللہ العطیبی بھی ملاقات میں موجود تھے جبکہ سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے بھی اس ملاقات میں شرکت کی۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاک سعودی تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں، سعودی عرب اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔