اسلام آباد (اے بی این نیوز )رمضان وہ ماہ مقدس ھے جس کا پورا سال امت مسلمہ انتظار کر تی ہے کیونکہ اس ماہ مبارک انتہائی برکتوں،رحمتوں،بخشش،اللہ پاک کے حضور معافیوں تلافیوں اور مغفرت طلب کرنے کا مہینہ ہے۔اس ماہ میں تمام مسلام روزہ رکھتے ہیں ، اللہ رب وا لعزت کی عبادت کر کے اس کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں۔
روزہ اسلام کے بنیادی ا رکا ن میں سے ایک رکن ہے،۔ اللہ تعا لیٰ نے قرآن پاک میں ا رشاد فرمایا کہ کہ”اے ایمان والوں تم پر روز ے فرض کئے گئے ہیں جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں پر کئے گئے تا کہ تم متقی اور پر ہیز گار بن جا و، رمضان المبارک کے بے شمار فضائل و بر کات بیان کئے گئے ہیں۔اس ماہ مبارک کو تین عشروں میں تقسیم کیا گیا ہے،۔اور 10 دنوں کا ایک عشرہبن جاتا ہے، اس اعتبار سے پہلے عشر ےکو’عشرہ رحمت ، دو سر ے کو عشرہ مغفر ت ،تیسرے
اور آخری عشرے کو عشرہ نجات کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے، اس ماہ مقدس یعنی رمضان المبارک کے آغاز پر پہلی شب کو ہی جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور شیطا ن زنجیروں میں جکڑ دئیے جاتے ہیں۔ اس مہینہ میں تمام مسلمان عبادات کا ضصوصی اہتمام کرتے ہیں،عشا کی نماز کے وقت تراویح پڑھائی جاتی ہیں
جس میں پیش امام جو کہ حافظ قرآن پاک ہو تا ہے اپنی خوش الہان آواز سے قران پاک کی تلاوت کرتا ہے اور مقتدی اس کی امامت میں تراویح ادا کرتے رمضان المبارک کے پہلے عشرے کی دُعا کی بھی بہت فضیلت ہے۔ کیونکہ اللہ پاک نے رحمتوں اور برکتوں کے دروازے کھولے ہو تے ہیں۔