اہم خبریں

صدر مملکت کا انتخاب کل ہوگا

 

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پاکستان کے 14ویں صدر مملکت کا انتخاب کل ہوگا، سابق صدر آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی صدارت کے امیدوار ،صدارتی انتخاب میں چاروں صوبائی اسمبلیوں،سینیٹ اورقومی اسمبلی
مزید پڑھیں :موٹروے پولیس کی نوکریاں 2024 – آن لائن درخواست کیلئے تمام تفصیلات دیکھیں

کے ارکان ووٹ دیں گے۔ صدارتی الیکشن کے لیے چیف الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسر ہوں گے ، جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں صبح دس سے شام چار بجے تک پولنگ ہوگی ، صدر کاانتخاب الیکٹورل کالج کے ذریعے عمل میں لایا جاتا ہے،
مزید پڑھیں :مسلم لیگ ن کے مشاہد حسین سید کاسیاسی قیدیوں کیلئےعام معافی کا مطالبہ

ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے شناختی کارڈ ساتھ لانے کے پابند ہوں گے، ووٹر نے بیلٹ پیپر پر کوئی ایسا نشان لگایا جس سے اس کی شناخت ممکن ہوتو ووٹ غلط تصور ہوگا، دوامیدواروں پر نشان لگانے پر یاسرے سے نشان نہ لگانے پر
مزید پڑھیں :لوگوں کی عزت وآبروکےساتھ مددکرنی چاہیے، اظہرصدیق

بھی ووٹ غلط تصور کیا جائے گا۔اگر دونوں امیدوار برابر ووٹ حاصل کرتے ہیں تو فیصلہ قرعہ اندازی سے کیا جائے گا۔عارف علوی ایوان صدر سے رخصت، مسلح افواج کے دستے نے الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا،ڈاکٹر عارف علوی

مزید پڑھیں :ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعۃ المبارک8مارچ 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟؟
نے الوداعی گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا،نئے صدر پاکستان کی حلف برداری10 مارچ کو ایوان صدر میں ہوگی ،چیف جسٹس پاکستان جسٹس فائز عیسیٰ نومنتخب صدر سے عہدے کا حلف لیں گے،سبکدوش صدر ڈاکٹر عارف عارف علوی کی بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کاامکان،ایوان صدر میں نئے صدر مملکت کی تقریب حلف برداری کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی
مزید پڑھیں :کے پی میں کس کس کو وزارت کا قلمدان ملا، جانئے

متعلقہ خبریں