اہم خبریں

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے حلف اٹھا لیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے جمعہ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پنجاب میں
مزید پڑھیں:آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان بھیجنے کا اعلان

ہوئی جہاں بلیغ الرحمان نے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی شرکت کی۔تقریب میں سپریم کورٹ کے جسٹس (ر)

خلیل الرحمان رمدے، جسٹس (ر) اعجاز احمد چوہدری، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عالیہ نیلم نے بھی شرکت کی۔واضح رہے کہ صدر مملکت نے جسٹس ملک شہزاد کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تقرری کی منظوری دی تھی۔

متعلقہ خبریں