علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کا عدالتی حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا۔
مزید پڑھیں:جلائو گھیرائو کیس،اسلم اقبال،حماد اظہر سمیت6 ملزمان اشتہاری قرار

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے علی امین گنڈا پور کی اپیل پر سماعت کی، وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی۔ جس میں کہا گیا کہ متعلقہ عملے نے عدالتی نوٹسز کی تعمیل نہیں کی جو ملزمان کو موصول نہیں ہوئے، ملزمان کے خلاف دفعہ 87 اور 88 کی کارروائی ختم کردی جاتی ہے۔عدالت نے

حکم دیا کہ درخواست گزار 50 ہزار روپے کے مچلکے اور مقامی ضمانت جمع کرائے۔ عدالت نے کیس واپس ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے مزید سماعت 14 مارچ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں اسلحہ اور شراب برآمدگی کا مقدمہ درج ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسلسل عدم پیشی پر انہیں اشتہاری قرار دیا تھا۔