نئی دہل(نیوزڈیسک)بھارتی شہر گروگرام میں ماؤتھ فریشنر سے 5 افراد کی حالت غیر ہوگئی، خونی الٹی سے شہریوں کی حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو درج کی گئی شکایت کے مطابق انکیت کمار نے اپنی اہلیہ اور 4 دوستوں کے ہمراہ لافور سیٹا کیفے میں ڈنر کیا جہاں پر ویٹر مائوتھ فریشنز لایا جسے کھاتے ہی صارفین کی حالت خراب ہوگئی جنہیں فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ماوتھ فریشنر کا پیکٹ ڈاکٹر کو دکھایا جس کی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ یہ ایک ڈرائی آئس ہے یہ ایک ایسا تیزاب ہے جس سے موت واقع ہوجاتی ہے ۔ پولیس نے ریسٹورنٹ کے مالک اور انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی