اہم خبریں

میاں محمد شہبازشریف نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایوان صدر میں وزیراعظم شریف کی حلف برداری تقریب ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، سیاسی قیادت، نوازشریف، آصف علی زرداری ، چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت اہم شخصیات کی شرکت۔

حلف برداری تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہبازشریف سے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا ۔ جس کے بعد نئے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے ہونے والے انتخاب میں شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں