اہم خبریں

صدارتی انتخاب؟محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض ،آصف زرداری کے منظور

اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومتی اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امید وار آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ سنی اتحاد کونسل کے نامزد صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لگادیا۔

الیکشن کمیشن میں صدارتی انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال ۔ شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے فاروق نائیک اور شہادت اعوان پیش ہوئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوارمحمود خان اچکزئی کے ہمراہ علی محمد خان، عامر ڈوگر ودیگر الیکشن کمیشن پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:‌تھر میں 0.3 ملین سے زائد بچے سکول اور تعلیم سے محروم ہیں، این سی آر سی کی رپورٹ

سابق صدر آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلئے۔چیف الیکشن کمشنر صدارتی انتخابات کے ریٹرننگ افسر ہیں انہوں نے اسکروٹنی کے بعد سابق صدر کے کاغذات منظور کئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا اور ان کے بطور صدارتی امیدوار کاغذات منظور کرلئے ۔سنی اتحاد کونسل کے نامزد صدارتی امیدوارمحمود اچکزئی کے کاغذات نامزدگی پراعتراض صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک نے عائد کردیا۔ریٹرننگ آفسر نے دلائل کے بعد اعتراض سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

متعلقہ خبریں