اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آبادعرفان نواز میمن کو چھ ماہ قید کی سزا سنادی ۔ جبکہ گزشتہ روز عدالت نے ڈپٹی کمشنر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے شہریار آفریدی نظربندی کیس میں ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ہائیکورٹ کے جج جسٹس بار ستار نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔عدالت نے کہا کہ انصاف کے نظام میں رکاوٹ بننے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کبخلاف کارروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کاساتھیوں کیخلاف عدالتی سزا چیلنج کرنے کا فیصلہ