پشاور(نیوز ڈیسک ) خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ آج کو ہوگی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا مقابلہ
مزید پڑھیں:عازمین حج کی رہائش کیلئے عمارتوں کے لائسنس جاری
پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے ڈاکٹر عباد اللہ خان سے ہوگا۔پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے بابر سلیم سواتی صوبائی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ثریا بی بی ڈپٹی
اسپیکر منتخب ہوگئے۔بلوچستان اسمبلی ہفتے کو اپنے قائد اور صوبے کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کرے گی۔وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک وصول کیے جائیں گے۔
بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ اسپیکر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی غزالہ گولہ بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئیں۔